دوسری شادی کرنے کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں:اداکارمیکال ذوالفقار
کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔میکال ذوالفقار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے طلاق کے بعد ابھی تک دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ا±نہوں نے دوسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کے بارے میں سوچتا ہی نہیں کیونکہ میرے بچے ہیں اور میں ایسے ہی سکون میں ہوں۔اداکار نے بتایا کہ مجھے میرے والد نے بھی دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ میرے والد نے تو مجھے ابھی جب میں امریکہ گیا ہوا تھا تو کہا کہ وہاں سے کوئی گوری میم ہی ڈھونڈ لو۔یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کی 2010 میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی ہوئی تھی جس سے انکے ہاں 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔بعد ازاں مارچ 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد اداکار نے اب تک دوبارہ شادی نہیں کی۔
















