اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پرہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل نے کہا ہے 45 دن مرضی کے بغیر شوہر سمیت وزیر اعظم ہاوس حبس بیجا میں رکھا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طیبہ گل نے کہامیرا کیس سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہوا، پی ٹی آئی نے فائدہ اٹھایا، بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم تھے تو وزیر اعظم ہاوس سے کال آئی وہ ملنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کو ڈر تھا باہر گئی تو حقائق سب کو معلوم ہو جائیں گے، کوئی مدینہ کی ریاست نہیں تھی، لوگوں کو بےوقوف بنایا گیا۔
طیبہ گل نے کہابانی پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی جاوید اقبال کےخلاف کارروائی کریں گے، میں نے بھروسہ کیا، ثبوت دئیے ،پی ٹی آئی نے اپنے نیب کیسز ختم کرائے،2022 میں ادارہ محتسب میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال و دیگر کےخلاف شکایت درج کرائی، چیئر پرسن کشمالہ طارق نے میرا کیس سنجیدہ نہیں لیا،جاوید اقبال نے سمجھوتہ کیا، پی ٹی آئی مخالفین کی گرفتاریاں کیں،مجھ سے پی ٹی آئی حکومت نے بلینک بیان حلفی لیا تھا،اعظم خان نے میرے دروازے پر پہرہ دینے کےلئے سکیورٹی کھڑی کی تھی،مجھے وزیر اعظم ہاو¿س میں ہراساں کیا گیا، میرے پاس ثبوت ہیں، پی ٹی آئی حکومت ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کرتی رہی۔
ثبوت موجود،45 دن شوہر سمیت وزیر اعظم ہاوس حبس بیجا میں رکھا گیا، طیبہ گل
















