پاکستان بنانا سٹیٹ نہیں،تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا ہوگا،انیق احمد

لاہور (اپنے رپورٹر سے)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے پاکستان بنانا سٹیٹ نہیں ،تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیق احمد نے کہادین کیلئے جان دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے،ملکر قافلے کو آگے لیکر جانا ہے، پیغام پاکستان میں ہزاروں علما کی تائید و کاوش شامل ہے۔

انیق احمد نے کہاجب جڑ میں کفر نہیں تو شاخوں میں کیسے ہوسکتا ہے؟، تکفیری فتوے نہیں دیئے جانے چاہئیں،پیغام پاکستان امن و محبت پھیلانے کی دستاویز ہے،علمامعاشرے کے رہنما ہیں، علما کو قومی اتحاد و یگانگت کےلئے کام کرنا ہو گا، حج پیکیج ایک لاکھ روپے کم کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے خطاب کرتے ہوئے کہا معاشرے محبت سے فروغ پاتے ہیں، محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا،قیام امن کیلئے پاک افواج،پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔