امیتابھ بچن نے بیٹی کو کروڑوں کا پر تعیش بنگلہ تحفے میں دےدیا

ممبئی(ایم این پی)بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا بچن کو ممبئی کے پرتعیش علاقے جوہو میں واقع اپنا شاندار بنگلہ تحفے میں دے دیا۔

وٹھل نگر کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں واقع تقریباً 50کروڑ کی مالیت کا یہ خوبصورت بنگلہ 674مربع میٹر اور 890.47مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر مشتمل ہے۔بالی ووڈ میگا اسٹار اور ان کا خاندان اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں کئی سالوں تک پرتیکشا بنگلے میں رہائش پذیر تھا۔