لاہور (ایم این پی+ سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف، بابر اعظم کا صرف ٹیسٹ کی قیادت قبول کرنے سے انکار، تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ بابر اعظم نے اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
بابر اعظم نے کہا وائٹ بال کرکٹ میں نمبرون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا، کپتانی چھوڑنے کا درست وقت ہے، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئے کپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا۔
اپنے سوشل میڈیابیان میںبابر اعظم نے کہا مجھے ابھی بھی وہ لمحہ نہیں بھولتا جب 2019 میں مجھے کپتانی سونپی گئی تھی، اپنی کپتانی کے دوران کافی اونچ نیچ دیکھی، میرا مقصد پورے خلوص اور جذبے کےساتھ پاکستان کے وقار و عزت کو برقرار رکھنا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حمایت کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔
قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کےلئے نیا کپتان لانے کا بتایا گیا اور صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔ پی سی بی کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔
دریں اثنا پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ دونوں فارمیٹ کے نئے کپتانوں کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سمیت تمام کوچز کو ہٹا دیا، مکی آرتھر کی جگہ حفیظ ٹیم ڈائریکٹر مقرر ہوگئے، سابق فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق ون ڈے کپتان، کوچنگ پینل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کوچنگ سٹاف ، منیجر سے میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ذکا اشرف نے کچھ دیر کوچنگ سٹاف کی گفتگو سنی، کوچنگ سٹاف نے ذکا اشرف کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا، ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو بولتے ہوئے روک دیا اور بات مکمل ہونے سے پہلے اٹھ کر مکی آرتھر کے پاس گئے۔ ذکا اشرف نے کہا میں نے دوسری میٹنگ میں بھی جانا ہے، آپ سب کو بتا دیں کیا فیصلہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو آسٹریلیا سیریز میں کام کرنے سے روکدیا، ذکا اشرف نے مکی آرتھر ، گرانٹ بریڈبرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کو نکال نہیں رہے، کسی دوسری اسائنمنٹ پر کام دیں گے لیکن آپ آسٹریلیا نہیں جا رہے۔
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
















