IMFکا اداروں کے نقصانات پر پرانے اعداد و شمار ماننے سے انکار،نئی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے پرانے اعدادو شمار ماننے سے انکار کرکے تازہ رپورٹ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگی،وزارت خزانہ نے دسمبر تک کاوقت مانگ لیا ،حکام نے کہا حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار جانچ رہے ہیں،حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جلد مکمل کر لیں گے۔

دوسری جانب نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاآئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے،تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا ، کارکردگی اطمینان بخش ہے،وزیر خزانہ نے کہاآئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں،معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، دعا ہے مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں،شمشاد اختر نے کہاآئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔