ورلڈکپ جیت کر لائیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے پیغام

اسلام آباد (مشرق نیوز) ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم نے پیغام لکھا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کیلئے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔

انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپکی کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔