چین کاپاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کااعلان

بیجنگ (مشرق نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے خیبرپختونخوا میں خودکش بم دھماکے پر صدر مملکت عارف علوی سے اظہار تعزیت کیا ۔

چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے کہا باجوڑ خودکش بم دھماکے پردکھ ہوا ،چینی حکومت اورعوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شی جن پنگ نے زور دے کر کہا چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے،انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کےلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔