اسلام آباد(بیورورپورٹ)جنگیں مسائل کا حل نہیں،آئیں !بات چیت سے آگے بڑھیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔
اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں، بات چیت سے آگے بڑھا جاسکتا ہے ،اپنے وسائل عوامی مفاد پر خرچ کرنے ہیں،امریکہ سے باہمی احترام و مفادات کی بنیاد پر تعلقات کے خواہشمند ہیں، چاہتے ہیں دونوں ملک ایک دوسرے کو دھوکہ نہ دیں، جنگ کوئی آپشن ہے اور نہ کسی کےخلاف، بھارت سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، مگر شرط ہے ہمسایہ بھی سنجیدہ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے پر تیار ہو،مسائل کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کریں، ترقی کیلئے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔
شہبازشریف نے کہا رواںماہ حکومت مدت پوری کرکے گھر چلی جائے گی، نگراں حکومت آنے کے بعد الیکشن ہوں گے، نئی حکومت آئے گی، بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم در تقسیم ہوچکا، معاشرے میں زہر گھول دیا گیا، وجوہات سب جانتے ہیں، سوچنا ہوگا تقسیم کس نے کیا؟ موجودہ حال تک کس نے پہنچایا؟، قوم موجودہ حالات میں کیسے مثبت نتائج حاصل کرے گی؟،پاکستان کےساتھ 75 سال ظلم کیا گیا، غریب عوام کےساتھ زیادتی کی گئی حق نہیں دیا، میں نے ماضی میں بھی ہمیشہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی داستان سامنے رکھی۔
وزیراعظم نے کہامیرا خیال ہے اب سنجیدہ سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے، ماضی میں نیب صرف انہی کو پکڑتا رہا جو حکومت کیخلاف تھے، نیب نے عوام کی دولت لوٹنے والوں کو نہیں پکڑا، ذرا دیکھیں تو سہی نیب نے پورے نظام سے کیا سلوک کیا ؟، صرف سیاستدانوں کی بات نہ کریں وہ تو سلوک کے عادی ہیں، سیاستدانوں کےساتھ تو دہائیوں سے ایسا ہو رہا ہے،نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا، مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ بھی نیب کا شکار ہوگئے، باتیں بہت ہوگئیں، اب اپنے عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان چند سال میں کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا، یکجہتی، اتفاق و اتحاد کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا،ریکوڈک منصوبہ ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے ،تھر کول دنیا میں کوئلے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے،کیا کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے،70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا، کرپشن ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سعودی وزیر نے معدنی وسائل کی اہمیت پر بہترین باتیں کیں، سعودی وزیر کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
دریں اثناوزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میںکہالیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور 5 افسروں و جوانوں کی شہادت کو ایک برس بیت گیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ساتھیوں نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا، پوری قوم مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہبازشریف نے کہادشمن کا مقابلہ ہو یا دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ، جوانوں نے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا،شہید ہونےوالے افسرقوم کا فخر ہیں، قوم قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
مزید برآں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرے گی، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ۔
شہبازشریف نے کہامردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے انتخابات کرائے، مردم شماری نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے،نگران سیٹ اپ پر نواز شریف سے مشاورت مکمل ہوگئی، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کروں گا، پاکستان کی معاشی صورتحال کو آگے لےکر جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضہ ہے، پر امید ہوں اپوزیشن لیڈر ملکر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کریں گے، الیکشن میںن لیگ کاامیدوار نوازشریف ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا 9مئی کو دوست نما دشمن بن کر حرکت کی گئی، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مجبوراً کرنا پڑا،2،3ماہ میں کئی بار پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں ایک 2بار قیمت بڑھائی،قیمت کا دار و مدار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے،نرخ میرے کنٹرول میں نہیں، عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت پر دارو مدار ہے،بدقسمتی سے پٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں آسمان پر چلی گئی،وزیراعظم نے کہا وزیرخزانہ ساری رات پٹرول کی قیمتوں پر کام کرتے رہے، مجبوراً قیمت بڑھانا پڑی ،کون چاہتا ہے اپنا سیاسی اثاثہ ضائع کرے لیکن بات ریاست کی ہے ، آئی ایم ایف معاہدے کی شرط ہے بجٹ میں محفوظ سبسڈی کے سوا سبسڈی نہیں دے سکتے۔
شہباز شریف نے کہا مجھے سپہ سالار کے انتخاب پر فخر ہے ،9مئی کو ریاست کےخلاف بغاوت کی گئی ،جتھے کو چیئرمین پی ٹی آئی نے بغاوت پر اکسایا،سابق وزیراعظم نے پلان بناکر عملدرآمد کیا،جتھے میں چند سو لوگ اور کچھ ریٹائرڈ و حاضر سروس فوجی تھے،پاکستان کےخلاف ننگی جارحیت تھی،سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھا،سوال ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا میرا کام نہیں،قانون کے تحت اداروں نے کیسز ٹرائل کرنے ہیں۔
لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ
حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے :ہائی کمشنر
سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال سے صحافت معتبر اور توانا آواز سے محروم ہوگئی: عظمیٰ بخاری
میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افسران کی من مانیاں، اپنے کیڈر ہی بدل ڈالے
کرائم میں مسلسل کمی پولیس کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: آئی جی پنجاب
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
















