شوبز میں موٹی اداکاراوں کو اہمیت نہیں دی جاتی: صنم جنگ

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ وزن کی حامل اداکاراوں کو خاص اہمیت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں ان کا کردار ہمارے معاشرے اور شوبز انڈسٹری سے مماثلت رکھتا ہے جہاں خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔اداکارہ کے مطابق ہماری انڈسٹری ابھی نئی ہے اسلئے یہاں لوگ زیادہ وزن کی حامل اداکاراو¿ں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ، ان کے مطابق ڈیزائنر سے لے کر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ تک ہر کوئی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ان کے لئے زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ وزن کی حامل اداکاراو¿ں کو کبھی مرکزی کردار میں نہیں دیکھا، کیونکہ شوبز انڈسٹری میں کم وزن ہونا خوبصورتی کا معیار ہے۔ ان کے مطابق وہ خود بھی ان تمام تجربات سے گزر چکی ہیں، جب مارننگ شو کی میزبانی کے دوران انہیں حاملہ ہونے کی وجہ سے کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا، ایک وقت پر انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دماغی صحت، ڈپریشن اور مثبت جسمانی معاملات پر توجہ دی گئی ہے اور یہ ٹی وی پر چلنے والے روز مرہ کے ڈراموں سے بالکل مختلف ہے۔واضح رہے کہ ڈراما سیریز ’پیاری مونا‘ میں اداکارہ کے کردار پر گزشتہ چند مہینوں سے کافی گفتگو کی گئی ہے، یہ سیریز ایک ایسی موٹی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔