اسحاق ڈاراثاثہ کیس‘شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 30 مارچ تک ملتوی کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس میں شریک ملزمان کے خلاف سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزمان کی درخواست پر سماعت دوبارہ ملتوی کر دی۔ریفرنس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے کی وجہ سے فیصلہ موخر کیا گیا جس کی سماعت 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، شریک ملزمان نے ایک بار پھر نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو چیلنج کیا ہے۔