8بیویوں کے ساتھ خوشگوارزندگی گزارنے والا شخص

منیلا:(لیڈر نیوز) ایک ہی گھر میں 8 بیویوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تھائی لینڈ کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ ایک نہیں بلکہ آٹھ بیویوں کے ساتھ خوشی سے رہنے والا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو میں تھائی نوجوان اونگ ڈیم کو اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے پہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری سے بازارمیں ملا۔اونگ ڈیم نے کہا کہ تیسری بیوی سے ہسپتال میں ‘چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیوی سے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ملاقات کی۔ساتویں مندراورآٹھویں سے اُس وقت ملاقات ہوئی جب وہ چاربیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیاہواتھا۔ اونگ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں آٹھ بیویوں کی وجہ سے امیر ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری ہر بیوی اپناخرچ خوداُٹھاتی ہے۔اونگ کی 8 بیویوں نے اسے ایک مہربان اور خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔


#Living a happy life with 8 wives in the same house became the center of attention in Manila