لڑکی سے دست درازی‘ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

لاہور: (لیڈر نیوز)یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی کے واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے واقعے کو شرمناک اور بے حس قرار دیا ، شیریں مزاری نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واقعہ معاشرے کی کمتری کو ظاہر کرتا ہے۔خواتین کا احترام ہر ایک کا فرض ہے لیکن گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ جب ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر سخت رد عمل سامنے آیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے واقعے کو شرمناک اور گھناو¿نا فعل قرار دیا۔ترجمان پنجاب حکومت نے متاثرہ لڑکی سے رابطہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزم سزا سے نہیں بچ سکے گا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے؟ یہ حالت مضبوط ہے جو کہ بدقسمتی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی پر حملہ کرنا اور مارنا ہر پاکستانی کے لیے شرم کی بات ہے۔


#incident of assaulated of a girl in Greater Iqbal Park #leadernews #Fayyaz-ul-Hassan Chauhan #Shahbaz Sharif #Bilawal Bhutto Zardari #incident showed the inferiority of the society