اسلام آباد:سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کےخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔عدالت میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈی جی پی ٹی اے پیش ہوئے ۔ عدالت نے کہاکہ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لئے پی ٹی اےسخت اقدامات اٹھائے، قانون کے مطابق گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہمغرب کا اظہار رائے سے متعلق ہمیشہ سے دوہرا معیار رہا ہے،کسی صورت اپنے مذہب اور مقدس ہستیوں کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ اے ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ اب تک بیس سے زائد درخواستیں گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے موصول ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کوسوشل میڈیا پر روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ پی ٹی اے نے کہاکہ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لیےیوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا تعاون نہیں کررہے۔پی ٹی اے نے کہاکہ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرنے کے لئے وزارت خارجہ کوخط لکھا ہے۔عدالت نے مزید سماعت کیس کی 23 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔
#Islamabad High Court #PTA #blasphemous content #social media #Additional Director General FIA #Justice Amir Farooq #YouTube #Facebook #Twitter
















