کراچی: ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ آنسو دعا بھی ہوتے ہیں، وہ اللہ کے پاس پہنچ جاتے ہیں جب ہم بات نہیں کرسکتے۔ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ اس خوبصورت مہینے میں ہماری تمام دعائیں قبول ہوں، آمین۔ایک اور پوسٹ میں ثروت گیلانی نے پیغام جاری کیا کہ دن کے اختتام پر میں اس چیز کی شکرگزار ہوں کہ مجھ پر ہونے والی مہربانیاں پریشانی سے زیادہ ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے اکاﺅنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔
آنسو بھی دعا ہوتے ہیں جواللہ تک پہنچتے ہیں، ثروت گیلانی


















