ممبئی:بالی ووڈ کی فٹنس کوئین ملائکہ اروڑاکی اپنی انگھوٹی کے ساتھ کی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔گذشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملائکہ نے اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شائع کی تھی۔ملائیکا نے لکھا ، "یہ کیا خیالی رنگ ہے۔ مجھے یہ بہت پسند آئی ۔ خوشی کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے۔"پھر ملائیکا نے اس رنگ کے برانڈ کو ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہاں بہت اچھی منگنی کی انگھوٹیاں بنی ہوئی ہےں۔اداکارہ کے مطابق ، آپ اس کمپنی سے اپنی مرضی کی انگوٹھی بنا سکتے ہیں۔ کیا یہ دلچسپ نہیں ہے؟بھارتی میڈیا کے مطابق فوٹو میں ملیکا کی تیسری انگلی پر چمکتی ہوئی انگوٹھی دیکھنے کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیںکہ ملائکہ نے منگنی کرلی ہے۔ تاہم ، بعد میں معلوم ہوا کہ ملائکہ نے زیورات کے برانڈ کو فروغ دینے کے لئے دراصل اس تصویر کو شیئر کیا تھا۔
















