ویانا:(مشرق نیوز)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کےخلاف قرارداد منظور کرلی ،35 رکنی بورڈ اجلاس میں قرارداد کے حق میں 23 ممالک نے ووٹ دیا۔
بیجنگ ، روس ،نائجر نے مخالفت کی ،8 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا یا غیر جانب دار رہے،قرارداد میں ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کی مکمل معلومات فراہم نہ کرنے اور آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو مطلوبہ رسائی نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
چینی نمائندے نے موقف اختیار کیا ایران کے جوہری معاملے پر سیاسی محاذ آرائی ،دباو کشیدگی کو مزید بڑھائے گا،جوہری تنصیبات پر امریکہ ،اسرائیل کے فوجی حملے ایران ،آئی اے ای اے کے درمیان معمول کی نگرانی ،تعاون بحال نہ ہونے کی بڑی وجہ ہیں،۔مذاکرات ،سفارتی رابطے بحال کیے جائیں،چین معاملے کے سیاسی حل اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کےلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کےخلاف قرارداد منظور کرلی



















