بھارت،مسلم بستی کی واٹر سپلائی منقطع، معاملہ اقوامِ متحدہ تک جا پہنچا


کولکتہ: (مشرق نیوز)مودی حکومت کی انتہا پسندی، مسلم بستی کی واٹر سپلائی کاٹ کر دی،

معاملہ اقوامِ متحدہ تک جا پہنچا،بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کولکتہ کی جیوتی نگر کالونی کے 5ہزار غریب مسلمانوں کی پانی کی سپلائی کاٹ دی گئی ،مقامی رہائشی دور سے آلودہ پانی لانے پر مجبور ہیں، مقامی افراد نے کہا میونسپلٹی نے مرمت کے بہانے رات کے وقت پانی بند کیا ،ملحقہ ہندو بستی میں سپلائی مسلسل جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سمیر الاسلام نے مقامی حکام، حکومت ،ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر بالآخر اقوام متحدہ کو خط لکھ کر پانی کی فوری بحالی کی اپیل کردی،سینئر صحافی سوبجیت باگجی کے مطابق ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم مخالف سیاست میں خطرناک حد تک شدت آگئی۔

بی جے پی حکومت کے نو منتخب رکن اسمبلی رتیش تیواری نے برملا اعلان کیا ووٹ نہ دینے پر مسلمانوں کے کام نہیں کیے جائیں گے ،حساب کتاب کا عمل 5برسوں تک جاری رکھا جائے گا۔