اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے مارچ،دھرنے ختم کریں تو بات ہوگی۔
کشمیر چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہادھرنوں ،احتجاجی سیاست سے معیشت ،پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی ہے،پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اورلانگ مارچ ختم کرے، مارچ ،دھرنوں کے خاتمے کے بعد ہی بات چیت ہوگی،اڑھائی سال کی محنت ،ٹیم ورک کے ذریعے معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا، میکرو اکنامک استحکام بہت مشکل سے حاصل ہوا یہی قوم کی منشا ، ہر پاکستانی کی آواز ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بدقسمتی سے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہوئیں۔
شہبازشریف نے کہاایک طرف ملکی ترقی و خوشحالی کا سفردوسری جانب احتجاج سے برآمدات، درآمدات ، مینو فیکچرنگ کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، دھرنوں ،احتجاجی سیاست کا پہلا نشانہ معیشت ہوگی،کیا ترقی کے پہیے کو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی نہیں، ہوش کے ناخن لیں اور دھرنوں کو ختم کریں، کیا آپ پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،، حکومت عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
وزیراعظم نے کہان لیگ ،پیپلزپارٹی نے پوری سنجیدگی سے مذاکرات کیے، آخری لمحوں میں طے شدہ چیز میں تبدیلیاں کی گئیں،پی ٹی آئی کاایک ہی مقصد تھا بات چیت کسی طرح کامیاب نہ ہو، کشمیر چوک کشمیر کے نام سے منسوب ہے،یہی شاہراہ ایک دن سری نگر تک پہنچے گی،کشمیریوں کو آزادی ،بنیادی حقوق ملیں گے۔
پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی پیشکش،مارچ،دھرنے ختم کریں تو بات ہوگی،وزیراعظم


















