بلوچستان،7دہشتگرد ہلاک،ٹانک ،فائرنگ ،پولیس افسر سمیت 3 جاں بحق

کوئٹہ ،اسلام آباد،ٹانک :(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 7دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم5 دہشتگرد ہلاک کیے، ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا، عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کےلئے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان ،انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، غیرقانونی طور پرایران ، یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104غیرقانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ نے کہا دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں ،سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنائینگے، دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔

ادھر ٹانک میں فائرنگ سے پولیس افسر اور 2افراد شہید ،2راہگیر بچے زخمی ہوگئے، شہید ہونے والے اے ایس آئی نیاز جنوبی وزیرستان میں تعینات اور اپنی نجی گاڑی میں وزیرستان کے علاقے سراروغہ جارہے تھے ۔