شرائط پوری ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دینگے،فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے،عراقچی


بغداد،تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے7 روزہ ٹھوس منصوبہ دےدیا اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔

اسلامی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہاامریکی دھمکیاں، حملے اور ناکہ بندی جاری رہنے تک بحری تحفظ بحال نہیں ہو سکتا، امریکی کارروائیاں،وعدہ خلافیاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں،ایران ہمیشہ نیک نیتی کےساتھ مذاکرات میں شامل ہوا، امریکی فوجی کارروائیوں نے ہمیشہ اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، ایران دباو یا دھمکیوں سے اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا،باہمی احترام اور وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی پر اب بھی مذاکرات کےلئے تیار ہےں، علاقائی اختلافات و مسائل علاقائی ممالک کے درمیان ہی حل ہونے چاہئیں۔

ایران کے سکیورٹی سربراہ محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کیا ماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کرے بصورت دیگر ایران کا ردعمل ایسے اصولوں کے تحت ہوگا جن سے امریکہ واقف نہیں۔