واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی وزیر دفاع نے کہاہے جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ ،ایران کوجلد کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
ریاست ٹینیسی کی یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا مذاکرات کے ذریعے اپنے جوہری پروگرام پر امریکی مطالبات تسلیم کرتا ہے یا فوجی کارروائی کا خطرہ مول لیتا ہے،تہران اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کےلئے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے ،واشنگٹن کو جوہری عزائم پر تحفظات ہیں۔
دریں اثنا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا جنگ میںفیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی، ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابل تصدیق ضمانت دے، ایران کو جوہری صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے سے روکنے اور توانائی کے عالمی فراہمی بحران سے بچنے کےلئے جنگ جاری رہنی چاہیے۔
جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ ،ایران کوجلد کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، امریکہ



















