اسلام آباد: (بیورورپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا دفاع کرنا ہے اور سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاپاکستانی افواج مختلف صلاحیتوں ،شعبوں میں کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اچانک وجود میں آنے والا اتحاد نہیں ،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا نفاذ ،نتیجے میں سامنے آنے والے تمام اثرات خالصتاً دفاعی نوعیت کے ہوں گے،فیصلہ آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہامکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے استحکام کی ضمانت ہے،خطے میں حالیہ برسوں میں نئے سکیورٹی چیلنجز نے جنم لیا ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنانے کی مشترکہ دفاعی قوت کا کام کرے گا،کسی بھی ملک پر حملہ سب پر تصور ہوگا، کوئی بھی عناصر مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے کئی بار سوچیں گے، مقصد کسی کو دشمن یا دوست قرار دینا نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا امریکہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کی کوششوں میں پہلے بھی کردار ادا کیا اب بھی کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے تاکہ اختلافات کم ہوں اور مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکلے، چاہتے ہیں تنازع مزید نہ پھیلے،پاکستان نے انتہائی دیانت دار ثالث کے طور پرغیر جانبداری سے امریکہ ایران جنگ بندی کےلئے اہم کردارادا کیا ، مفاد علاقائی امن ،استحکام میں ہے ،اپنے تمام شراکت داروں اور دوستوں کو بتایا ہے جنگ کو مزید پھیلانے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: پاک فوج


















