انتظار کریں ! دنیا دیکھے گی امریکہ ایران کےساتھ کیا کرتا ہے،ٹرمپ کی نئی دھمکی


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےخلاف مزید کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے دنیا دیکھے گی امریکہ ایران کےساتھ کیا کرتا ہے،بنیادی ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

ریاست الاسکا کے شہر وسیلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاانتظار کریں اور دیکھیں امریکہ ایران کےخلاف کیا اقدامات کرتا ہے،امریکہ ایران کے معاملے پر بہت حد تک فیصلہ کرچکا ،ایرانی حکام بھی انتظار کر رہے ہیں،میرے نزدیک سب سے اہم بات ہے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دئیے جائیں ۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ترک صدر اردوان کو حوثیوں کےخلاف کارروائی کا کہہ سکتا ہوں،یمن کے حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،میرا خیال ہے صدر اردوان وہی کچھ کریں گے جو میں کرنے کو کہوں گا۔