چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ: ( ) سکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثراندازمیں حملہ کیا گیا، ہلاک دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پرمسافروں کو ہراساں کرنے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔