لاہور: (کرائم رپورٹر)ن لیگی ایم پی اے عون حمید ڈوگرکے گھر پر فائرنگ، اہلیہ ،بچے محفوظ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر کی طارق گارڈن لاہور میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ 8 اکتوبر کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔
ایف آئی آر کے مطابق مسلح افراد نے رہائش گاہ کے باہر آٹومیٹک اسلحے سے شدید فائرنگ کی، گھر کے شیشوں، دیواروں و دیگر اشیا کو نقصان پہنچا ،گھر کے اندر کھڑی 2 گاڑیوں کو بھی گولیاں لگیں،اہلخانہ نے اپنی جان بچائی،مقدمہ تھانہ کاہنہ میں ایم پی اے کے سالے جنید شعیب ڈوگر کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 324 اور 440 کے تحت درج کیا گیا
لاہور ،ن لیگی ایم پی اے عون حمید ڈوگرکے گھر پر فائرنگ، اہلیہ ،بچے محفوظ



















