اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم سے مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی ،دفاعی و تزویراتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہامکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کےلئے تاریخی سنگ میل ہے،پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع ،علاقائی سلامتی کے تحفظ کےلئے شانہ بشانہ کھڑا اورسعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے ،سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کےلئے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔
دریں اثنا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا گھر، ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبوں کوبروقت قرض کی فراہمی کو معیشت کے فروغ کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہاغیر تسلی بخش کارکردگی والے بینک اپنی کارکردگی بہتر بنائیںتاکہ حکومتی حوصلہ افزائی ملے،اپناگھر ہاوسنگ سکیم سے مستفید ہونے کے خواہشمند افراد کیلئے کوائف کی فراہمی کا عمل مزید آسان بنایاجائے،اجلاس میں بریفنگ دی گئی وزیراعظم اپنا گھر سکیم کےلئے درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ کم کرکے 15 کاروباری دن تک محدود ،دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کر دی گئی۔
علاوہ ازیں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے قیمتی پتھروں و جواہرات کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری میں سست روی ، شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات میں تعطل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر معینہ مدت کےساتھ لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاقیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں۔
شہبازشریف نے کہا قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات ترجیح ،کسی قسم کی سست روی قبول نہیں،قیمتی پتھروں کی کان کنی ،تراش خراش سے ویلیو ایڈیشن کا پورا ایکو سسٹم تیار کیا جائے،غیر معیاری طریقے سے کان کنی ، قیمتی پتھروں کی سمگلنگ سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے،قیمتی پتھروں ،معدنیات کے وسیع ذخائر سے برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، خطے کے دیگر ممالک کی طرح قیمتی پتھروں و جواہرات کیلئے برانڈ پاکستان پر کام کریں، ویلیو ایڈیشن کیلئے سینٹرز آف ایکسیلینس کے جلد قیام کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے پوپ لیو کی جلد مکمل صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔
قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کرایاجائے،وزیراعظم



















