الجزائر نے یواے ای کےساتھ سفارتی تعلقات ختم کردئیے


الجیریا:(مشرق نیوز)الجزائرنے متحدہ عرب امارات کےساتھ سفارتی تعلقات ختم کردئیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے کے تمام ذرائع ختم ہونے کے بعد الجزائر نے متحدہ عرب امارات کےساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

الجزائر نے متحدہ عرب امارات پر ملکی و علاقائی امور میں مداخلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے ملک میں تعینات اماراتی سفیر کو فیصلے پر عملدرآمد اور ملک چھوڑنے کےلئے 48 گھنٹے کی مہلت دےدی۔