مسقط:(مشرق نیوز)عمان میں خفیہ مذاکرات، حوثیوں نے امریکی ،اسرائیلی جہازوں پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غیر اعلانیہ ملاقات عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی سفارتخانے میں ہوئی،عمانی حکومت نے فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت کے انتظام میں کردار ادا کیا۔
خفیہ ملاقات میں حوثی نمائندوں نے امریکی حکام سے کہا امریکی بحری جہازوں پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں اور امریکہ کےساتھ مئی 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی کی پاسداری کےلئے پرعزم ہیں،اسرائیلی بحری جہازوں یا دیگر تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ نہیں بنائیں گے تاہم سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو یقین دہانی سے مستثنیٰ رکھا گیا۔
خفیہ مذاکرات، حوثیوں کی امریکی ،اسرائیلی جہازوں پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی



















