واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاایران آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم امریکہ کو پیشکش سے اتفاق نہیں،امریکہ کو آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ،تیل کی بڑی مقدار گزر رہی ہے، امریکہ بھی معاہدے کا خواہاں ہے تاہم موجودہ ایرانی پیشکش قابل قبول نہیں۔
دوسری جانب نیٹو میں امریکی نمائندے میتھیو وٹیکر نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو 7 روز میں کھولنے کی پیشکش مسترد کر کے درست فیصلہ کیا،ایران کسی معاہدے کےلئے بے چین،ٹرمپ بحری ناکہ بندی ، پابندیوں کے ذریعے بہت کامیاب رہے ۔
آبنائے ہرمز پر امریکہ مکمل کنٹرول، ایران پر دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ



















