وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں: بلاول

اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے دورے پر وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شہیدوں کے شہرلاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں آخرکار برداشت، احترام اورمل جل کررہنے کی سیاست کی طرف واپس آنا ہوگا، کیونکہ یہی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آ?فریدی نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ شکریہ بلاول صاحب، جمہوریت کا یہی حسن ہے کہ سیاست اوراظہار رائے کی آزادی ہو، عدلیہ آزاد ہو، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ خود مختار ہو، صحافت آزاد ہو، عوامی مینڈیٹ کے برعکس چور دروازوں کا استعمال بند کرنا ہوگا، اب میرپور خاص اور پھر عمرکوٹ میں پورے پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کے دیوانے نظرآئیں گے، کل حیدرآباد اور کراچی میں بھی عوامی سمندرہوگا۔