ملک سے محبت کرنےوالا کوئی بھی نظام سے خوش نہیں، علیم خان


لاہور:(خبر نگار)وفاقی وزیر وصدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک سے محبت کرنےوالا کوئی بھی نظام سے خوش نہیں۔

اپنے ایکس پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، لوگ صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ، لاکھوں بچے تعلیم سے دور ہیں ،سکولوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے،ملک بھرمیں ہسپتالوں کی حالت بھی ابتر ہوچکی ،روز بروز لوگوں کی تکلیف میں اضافہ ہورہا ہے۔

صدر آئی پی پی نے کہا اگر صوبے عوام کو ڈلیور کر رہے ہوتے تو عوام کی موجودہ حالت کیوں ہوتی؟ کیا عوامی نمائندے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں؟،کب تک نعروں سے ٹرخانے کا سلسلہ جاری رہے گا؟ ،تعصب کی عینک اتار کر عوام کی حالت دیکھنے کی ضرورت ہے۔