وزیر داخلہ حساسیت سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ناصر شاہ

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہاہے وزیر داخلہ معاملے کی حساسیت سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بہتر حکمرانی، موثر نظام اور عوام کی سہولت کےلئے اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق تاہم انتظامی اصلاحات ،صوبوں کی تشکیل نو 2بالکل مختلف معاملات ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا صوبوں کی حدود یا حیثیت میں تبدیلی کو صرف انتظامی ضرورت قرار نہیں دیا جا سکتا،انتظامی اختیارات عوام کے قریب لانا مقصد ہے تو کام موجودہ آئینی ڈھانچے میں بھی کیا جا سکتا ہے،بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنا کر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکتے ہیں،سندھ کے عوام اپنی سرزمین، تاریخ ، شناخت پربارہا واضح اور متفقہ رائے دے چکے ،صوبے کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،اصلاحات کےلئے ہر مثبت تجویز پر بات کرنے کےلئے تیار ہیں،صوبوں کو کمزور کرنے سے پاکستان مضبوط نہیں ہوگا۔