سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز،2دن میں 4 لاکھ32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز ،صرف 2 دن میں 4 لاکھ32 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرالی،سی ایم ای بائیک سکیم میں 2لاکھ 65ہزار طلبہ کی درخواست جمع ہونے کا عمل جاری ہے،ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں پراسس مکمل ہونے پر جمع ہوگئیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے کہا طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے ”bikes.punjab.gov.pk“ پر4 اکتوبرتک اپلائی کرسکتے ہیں، سی ایم ای بائیک سکیم (فیز2) کےلئے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ،ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے،طالبعلم کی عمر کم از کم 18 سال ،اپلائی کرنے کیلئے لرنر یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے ،سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی۔

عمران سکندر بلوچ نے کہاوزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں طلبہ کیلئے ڈاون پیمنٹ معاف کردی گئی،حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ ،انشورنس بھی ادا کرے گی،سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف3028روپے ماہانہ اداکر یں گے،بائیک کےساتھ ہیلمٹ ،سیفٹی راڈ مفت،طلبہ کو ای بائیک کی 2روزہ ٹریننگ دی جائے گی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دےدیا