راولپنڈی :(بیورورپورٹ)بحری خطرات کیخلاف جنگی تیاریوں کا جائزہ کےلئے پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی سپارک 2026کاکراچی میں آغاز ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی، مسلح افواج کے سینئر افسر بھی موجود تھے،مشق میں بحری ،ہوائی جہاز، آبدوزیں، جدید ڈرون سسٹمز شامل ،سپیشل فورسز، پاک فوج ،فضائیہ کے مشترکہ دستے شریک ہیں۔
قبل ازیں چیف آف دی نیول سٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا دورہ کرکے آپریشنز کا جائزہ لیا اورافسروں،جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہابدلتا سکیورٹی ماحول غیرمتزلزل تیاری، مسلح افواج کے درمیان تعاون، حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا تقاضا کرتا ، مشق سی سپارک2026کا بنیادی مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق کرنا ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا مشق میں سمندری، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی معاون صلاحیتوں کو مربوط کیاجا رہا ہے، انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ سمندر میں روایتی جنگی کارروائیوں کےساتھ معلوماتی محاذ پر بھی برتری حاصل کی جاسکے۔
پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی سپارک 2026کا آغاز


















