قانون کےخلاف کیا گیا ہر حکومتی اقدام بلاجواز ہوتا ہے،وفاقی آئینی عدالت


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز ، بیواوں کو دی جانے والی تاحیات اضافی مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے جاری مراعات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کی اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس عامر فاروق نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا قانون کےخلاف کیا گیا ہر حکومتی اقدام بلاجواز ہوتا ہے،ریٹائرڈ افسران کو صرف وہی پنشن اور مراعات دی جا سکتی ہیں جو قانون میں درج ہوں جبکہ اضافی تاحیات مراعات کی کوئی گنجائش موجود نہیں، تنخواہوں، پنشن اور مراعات سے متعلق قواعد بنانے کا اختیار صرف فنانس ڈیپارٹمنٹ کو حاصل ہے، وزیر خزانہ یا چیف سیکرٹری کو کوئی اختیار نہیں،عدالت نے قرار دیا موجودہ کیس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اضافی مراعات کی منظوری دینا خلاف قانون تھا۔