چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، صدر،وزیراعظم کو قانونی نوٹس


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع،صدر،وزیراعظم ،وزیر قانون کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا،نوٹس قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے بھجوایاگیا۔

مراسلے کے متن میں کہاگیاچیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد کی مدت ملازمت میں توسیع غیرقانونی اورغیرآئینی ہے توسیع کا فیصلہ شفافیت اور میرٹ کے برعکس ہے،چیئرمین نیب کی توسیع سپریم کورٹ کے طے کردہ فٹ اینڈ پراپر پرسن معیار کی خلاف ورزی ہے،حکام توسیع کےلئے قانونی جواز اورمیرٹ سے متعلق مواد فراہم کرنے میں ناکام رہے، توسیع کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 4،9 اور19 اے کے تحت حاصل بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،عوامی عہدوں پر تعیناتیاں ایگزیکٹو کی پسند ناپسند کے بجائے قانون کے مطابق ہونی چاہئیں،چیئرمین نیب کی مدت میں اضافہ انسداد بدعنوانی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے بھی خلاف ہے،5 مارچ 2026 کوتوسیع کے حوالے سے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیاجائے،مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں توسیع کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔