وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے معاشی صورتحال پر ملاقات

لاہور (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے آج جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے بین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

دوران ملاقات صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔