اسرائیلی اور امریکی عسکری قیادت کے ایران کیخلاف ممکنہ حملے کیلئے روابط میں تیزی

واشنگٹن، تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف ممکنہ اقدام کیخلاف اسرائیل اورامریکی عسکری سربراہوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زمیر اورسینٹ کام سربراہ بریڈ کوپر کے درمیان حالیہ دنوں میں متعدد رابطے ہوئے جن میں ایران کیخلاف ممکنہ اقدامات پربات چیت کی گئی۔

ٹی وی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ صیہونی فوج نئے حملے کی تیاری کر رہی ہے، ممکنہ حملے میں ایرانی توانائی نیٹ ورکس اور سڑکوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق صورتحال کے پیش نظراسرائیل کی دفاعی تیاریوں میں بھی تیزی آ گئی، امریکہ بھی ایران کے اندر محدود حملے کے آپشن پر غور کر رہا ہے، ممکنہ حملے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کےباوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پرجنگ بندی میں یکطرفہ توسیع کی۔

خیال رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کو نئی تجاویز بھیجی ہیں جن کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کو ا?گاہ بھی کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کا امکان موجود ہے۔