پشاور:(بیورورپورٹ)گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں گلیشئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کاخطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر بارش، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،ہوپر، غلکین، ششپر، یاسین، پھنڈر، بڈسوات، لوئر ہنزہ، نگر، گھانچے، دیر اور دیر بالا کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام 24 گھنٹے چوکس ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے وہ ہنگامی اقدامات کریں، پیشگی تیاری یقینی بنائیں، حساس علاقوں میں نگرانی بڑھائی جائے، ادارے ریسکیو اہلکاروں، متعلقہ اداروں کو مشینری کی دستیابی بھی یقینی بنائیں، بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے، عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں کا سفر موخر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
گلگت ،KPمیں گلیشئر پھٹنے، شدید بارشوں، سیلاب کے خطرے کا الرٹ



















