ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز


اسلام آباد ،کراچی:(بیورورپورٹ)اصلاحات کے ثمرات سامنے آنا شروع ،نئے نظام کے تحت ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

نئے نظام کے تحت پہلے بڑے ایل پی جی کارگو کی آمد پر پورٹ قاسم پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،سپیشل سیکرٹری پٹرولیم مرزا ناصر الدین مشہود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہاوزیراعظم ،وزیر پٹرولیم کی ہدایت پر عوام کو مناسب قیمت پرایل پی جی کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، 15 ہزار میٹرک ٹن کا ریکارڈ کارگو ایل پی جی شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے،ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے مارکیٹ میں دستیابی بہتر ،قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔