اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی2.38روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔
درخواست پر سماعت 26 نومبر کو ہوگی،سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار ،موقف کا جائزہ لیا جائے گا،درخواست کی منظوری بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے ۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی2.38روپے یونٹ مہنگی ہونے کاامکان
















