اسلام آباد کی انتظامی ،جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد کی انتظامی ،جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار، خیبرپختونخوا ،پنجاب کے بعض علاقوں کوشامل پرغور شروع کردیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ،اسلام آباد کو خصوصی سٹیٹس یا مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز ہے،مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کا انتظامی سربراہ میئر ،،منتخب اراکین کی تعداد 25 سے 30 تک ہوگی،وفاقی دارالحکومت کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں ،مری کے این اے 51 کے علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے،گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا،آئینی ،قانونی ،انتظامی ماہرین جلد سفارشات وزیراعظم کو پیش کریں گے،منظوری کے بعد منصوبے پر مزید پیشرفت کی جائے گی۔