منظم جرائم امن، استحکام ،ترقی کےلئے سنگین خطرہ ،سدباب کرنا ہوگا،مریم نواز

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بین الاقوامی سطح پرہمہ قسم منظم جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہامنظم جرائم معاشرے کے امن، استحکام ، ترقی کےلئے سنگین خطرہ ،روک تھام کےلئے ہر سطح پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ،انسانی سمگلنگ، منشیات ،غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے،جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید موثر ،فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ ،جرائم کے خاتمے کےلئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، پرامن، محفوظ ،جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل ترجیحات میں شامل ،پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریبا 70فیصد تک کمی خوش آئند ہے، ڈسٹرکٹ سیف سٹی اتھارٹیز،موبائل پولیس سٹیشن ،ڈیجیٹل سمارٹ پولیسنگ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کےلئے باہمی تعاون ،مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا منظم جرائم کےخلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی ،انٹیلی جنس شیئرنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے،قانون کی حکمرانی کے بغیر جرائم سے پاک معاشرے کا قیام ممکن نہیں،جرائم پیشہ عناصر کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ریاست کی ذمہ داری ،خواتین ،بچوں کو انسانی سمگلنگ ،استحصال سے محفوظ بنانا اجتماعی ذمہ داری ، نوجوانوں کو منشیات ،جرائم پیشہ سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ترجیح ہے۔

دریں اثنا سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاسڑک حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کےلئے ناگزیر ،تیز رفتاری،لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے،مریم نواز نے کہامحفوظ سفر کےلئے ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ،ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ کا استعمال حادثات میں جانی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ،روڈ سیفٹی پرعوامی شعور اجاگر کرنا ناگزیر ،محفوظ سڑکیں ،ذمہ دارانہ ڈرائیونگ حادثات سے پاک محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے۔

علاوہ ازیں مریم نوازنے اپنے ایکس میسج میں لاہور میں زیر تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ،موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنےوالے پنجاب ،پاکستان کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب سنگ میل ہے،لاہور میں پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری اے آئی سے چلنے والی موسمیاتی انٹیلی جنس سسٹم سے مزین ،موسمیاتی پیشگوئی ممکن ،کلائمیٹ آبزرویٹری ہوا کے معیار،پانی، مٹی ،موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا،ماحولیاتی ڈیٹا، ریسرچ لیبارٹریز سے نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کےلئے مزید سیکھنے کے مواقع میسرہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں عالمی سائنسی تعاون ،بین الاقوامی شراکت داری کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا جائے گا،جدید ترین سہولت ارلی وارننگ سسٹمز، سیلاب کی پیشگوئی کی جا سکے گی،پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تیاری، آفات سے بحالی، آبی تحفظ کےلئے اقدامات کئے جائیں گے،اپنے ماحول، کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں کی حفاظت عزم ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پنجاب، محفوظ پاکستان کےلئے کوشاں رہیں گے۔