لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے چودھری سالک وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاوفاقی وزیر اور حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود بغیر ثبوت بے بنیاد الزامات لگانا زیب نہیں دیتا،چودھری سالک نے ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی کی سفارش کرنے کا خود اعتراف کیا تھااب اپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، سرکاری عہدے کا فائدہ اٹھانا اور ساتھ ہی الزام تراشی کرنا قابل قبول نہیں، ایسا نہیں چلے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہاالزامات کا جواب دینا ہوگا، یوٹرن لینے سے کام نہیں چلے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے 2سال کے دوران کھربوں روپے کے منصوبے شروع اور مکمل کیے ، کوئی ناقد بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا،سالک خود کہہ چکے پاس شواہد نہیں لیکن دوسری جانب الماریاں بھرنے کے الزامات لگائے ،جواب دینا ہوگا۔
چودھری سالک کرپشن الزامات کا ثبوت دیں یا معافی مانگیں، عظمیٰ بخاری
















