خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ

پشاور (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ ہوا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کر لیا، 20اکتوبر کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کہ گورنر راج سے قبل وفاق کی مذاکراتی ٹیم میں شامل 2 اہم وزرا سے بات کی گئی ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور وفاق کے مابین رابطے منقطع ہوگئے تھے۔