واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی فوج نے پاسداران انقلاب کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول چھین لیا۔
سینٹ کام کے مطابق ایران کے پاس موثر بحریہ موجود نہیں ،مکمل تباہ کردیا،امریکی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ،چند ماہ کے دوران ہزاروں تجارتی جہاز آبی گزرگاہ سے گزر نا واضح ثبوت ہے،امریکی ،اتحادی افواج نے آبنائے ہرمز سے 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت میں معاونت کی، ایک ارب بیرل سے زائد خام تیل بھی آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا جاچکا۔
اپنے بیان میں سینٹ کام نے کہا آبنائے ہرمز کی مرکزی گزرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیا،آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے ۔
ایرانی بحریہ تباہ،آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھین لیا، امریکی فوج



















