پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے پرامن احتجاج حق ،کسی کے باپ کا نہیں سب کا پاکستان ہے،سادہ لباس افراد دھمکارہے ہیں، بیوروکریسی، پولیس، ڈی سیز ، ڈی پی اوز کسی ادارے یا محکمے کے غلط احکامات نہ مانیں۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاسادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈے کارکنوں، تنظیمی عہدےداروں ،منتخب نمائندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مواصلات و تعمیرات کے وزیر شکیل خان پر قاتلانہ حملہ ،اغوا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، وزیر آبپاشی ریاض خان کے گھر پر بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈہ گرد پہنچے، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں بھی کارکنوں ،منتخب نمائندوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جا رہا ہے،مردان میں ایم این اے فضل خان کو اغوا کیا گیا، فخر جہان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بولا، منتخب نمائندے ،وزرا نشانے پر ہیں، صوبائی کابینہ کے وزرا بھی غنڈہ گردوں سے محفوظ نہیں تو باقی پاکستان کا کیا حال ہوگا؟۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاکیا کوئی سازش ہو رہی ہے؟ کیا مشرقی پاکستان جیسا سانحہ دہرانے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ ،واضح پیغام ،پاکستانی تھے، پاکستانی ہیں ،پاکستانی رہیں گے،ظلم کا دور جلد ختم ہوگا۔
پرامن احتجاج حق ،کسی کے باپ کا نہیں سب کا پاکستان ہے، سہیل آفریدی



















