یومِ دفاع و شہدا پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب ،خراج عقیدت


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)یومِ دفاع و شہدا پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب ،وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی، ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی،پھولوں کی چادر رکھی،ایڈجوٹنٹ جنرل نے اہلخانہ کے مسائل سنے،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔