سانحہ گل پلازہ،پولیس نے چالان میں ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قراردےدیا


کراچی :(بیورورپورٹ)گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع ، پولیس نے مارکیٹ ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دےدیا،چالان میں 87 گواہ شامل ،آتشزدگی میں فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات بھی اٹھادئیے گئے۔

پولیس چالان میں کہا گیا کے ایم سی، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے خلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی، تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے،فرانزک رپورٹ کے مطابق اشیا میں کوئی دھماکہ خیز مواد ،کسی قابل اشتعال مائع کے آثار بھی نہیں ملے، بعض اشیا میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ۔